ڈرون حملے میں ہلاکتیں؟ ڈپٹی کمشنر وزیرستان کا اہم بیان سامنے آ گیا

10  اپریل‬‮  2022

 ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے علاقے میں ڈرون حملے میں ہلاکتوں سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں ڈرون حملے اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی سرحد سے متصل خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شوال کے علاقے میں ڈرون طیارے کے حملے میں 7 افراد ہلاک ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

شمالی وزیرستان کے متعلقہ حکام نے اپیل کی ہے کہ اس نازک وقت پر شہریوں کو گمراہ کن اطلاعات کے ذریعے دھوکہ میں نہ ڈالا جائے تاکہ کسی نقصان سے بچا جا سکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved