ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا ہو گئے، شیخ رشید کا بڑا مطالبہ

10  اپریل‬‮  2022

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا ہو گئے ہیں، اس طرح ملک نہیں چل سکتا، فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

راولپنڈی میں لال حویلی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید  نے اعلان کیا کہ میں عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اگر اس امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا۔

شیخ رشید نے کہا کہ صرف عمران خان کو ہٹانے کیلئے سب ایک ہو گئے ہیں، ایک عمران خان کےخلاف سارے اکٹھے ہو گئے ہیں میں ساری قوم کو عمران خان کے پیچھےکھڑا کروں گا۔ انہوں نے کارکنان سے کہا کہ تیاری پکڑو، اسی مہینے نقشہ بدل جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved