کوٹری سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

10  اپریل‬‮  2022

کوٹری اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹری اسٹیشن کے قریب ڈاؤن ٹریک پر آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا ہے، دھماکے کے باعث ریلوے کی پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا، جس کے باعث ٹرینوں کو کوٹری، حیدرآباد اور بھولاری سمیت دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد ریلوے حکام نے بم ڈسپوزیبل سکواڈ کو طلب کر لیا ہے، اور ریلوے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکےکےمقام سے چند منٹ قبل ہزارہ ایکسپریس گزری تھی، واقعے کے بعد حیدرآباد سےکراچی جانے والےٹرینوں کی روانگی فی الحال روک دی گئی ہے۔

جائے حادثہ کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved