تحریک انصاف نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھ کر تمام اراکین کو وزیراعظم کے الیکشن کے دوران ایوان میں حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔
اراکین قومی اسمبلی کو خط سکیرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے لکھا گیا۔قومی اسمبلی اراکین کووزارت اعظمی کے امیدوارشاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 12 بجے ہوگا جس میں ارکان کو شرکت یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔
خط میں یہ بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ پارٹی پالیسی پرعمل نہ کرنےوالے رکن کے خلاف آرٹیکل 63 اے تحت کاروائی ہوگی اورخلاف ورزی کرنے والے رکن اسمبلی کوپارٹی سے برخاست اور قومی اسمبلی کی نشست سے نا اہل کردیا جائے گا۔