نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

10  ‬‮نومبر‬‮  2021

نیوزی لینڈ نے ڈیرل چل کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو پہلے سیمی فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کا 167 رنز کا ہدف دیا۔انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملان 41 اور معین علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے ایک اوور پہلے ہی 5 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن کپٹل صرف 4 اور کپتان کین ولیمسن 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے تاہم ڈیرل مچل اور ڈیوڈ کونوے نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم کونوے 46 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔آل راؤنڈر جمی نیشم نے 11 گیندوں پر 27 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میچ مزید دلچسپ بنادیا تاہم ڈیرل مچل آخر تک وکٹ پر موجود رہے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ ڈیرل مچل 48 گیندوں پر 73 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور لیام لونگ اسٹون نے 2،2 وکٹیں جب کہ عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ ایک موقع پر سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا تھا،نیوزی لینڈ 167 کےتعاقب میں 18 اوورز میں 147 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بنا چکا تھا اور اسے 12 گیندوں پر مزید 20 رنز درکار تھے تاہم نیوزی لینڈ نے ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved