جہانگیر ترین نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرالی

11  اپریل‬‮  2022

پی ٹی آئی ترین گروپ  کے سربراہ جہانگیر ترین نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرالی، تمام ارکان جہانگیرترین کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کو ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی، وہ 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔جہانگیر ترین نے15 اپریل کو لندن سے لاہور کا ٹکٹ بک کرالیا ہے۔

عون چوہدری کا کہنا ہے کہ گروپ کے تمام ارکان جہانگیر ترین کا ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔جہانگیر ترین تحریک انصاف کے تمام ناراض دھڑوں سے ملاقات کریں گے۔

وہ واپسی پر علیم خان، چوہدری سرور، اسد کھوکھر اور دیگر سے ملاقات کریں گے۔جہانگیر ترین پنجاب میں متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved