وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس

11  اپریل‬‮  2022

 اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔

اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن صوبائی حکومت کو گرانا نہیں چاہتی۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق دینے کی یقین دہانی پرتحریک عدم اعتماد واپس لے رہے ہیں، توقع ہے کہ نئے پاکستان میں صوبے کو حقوق نہیں ملے لیکن اب ملیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا مقصد صوبائی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانا ہے۔واضح رہےکہ اپوزیشن نے 8 اپریل کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر 20 سے زائد اراکین کے دستخط تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved