عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ نے عمران خان کی برطرفی کے بعد ان کے حوالےسے بڑی پیشگوئی کی ہے۔
برطانوی وزیر زیک گولڈ اسمتھ نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں رات گئے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ اور اس کی کامیابی پر ردعمل دیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان میں کل رات کے واقعات دیکھ کر دکھ ہوا۔‘زیک نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان ایک اچھے اور مہذب آدمی ہیں، وہ عالمی سطح پر سب سے کم کرپٹ سیاستدانوں میں سے ایک ہیں۔‘
زیک گولڈاسمتھ نے پیشگوئی کی کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے واپس آئیں گے۔اس سے قبل جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے عمران خان کی برطرفی کے بعد اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو ’اچھا اور معزز آدمی‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ عمران خان صرف اپنے ملک کیلئے اچھے سے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔