سابق وزیر اعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،عزت دینے والا اللہ ہے، عمران خان

11  اپریل‬‮  2022

پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

عمران خان کی آمد پر پی ٹی آئی ارکان نے پارٹی چیئرمین کے حق میں نعرےبازی کی۔عمران خان کی آمد کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کل کے پاور شو پر کیا کہیں گے، جواب میں انہوں نے کہا کہ عزت دینے والا اللّٰہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، عزت دینے والا اللّٰہ ہے۔دوسری جانب عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کی آمد پر اراکین نے نعرے لگائے۔اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین کے ساتھ جی ڈی اے، عوامی مسلم لیگ کے ارکان بھی شرکت کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے وزیراعظم کے امیدوار شاہ محمود قریشی بھی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved