وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ، آج ہی باہمی مشاورت سے معاملہ حل کرنے کا حکم

11  اپریل‬‮  2022

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کروانے کیلئے آج ہی باہمی مشاورت سے معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز اورسردار دوست محمد مزاری کی درخواستوں پر کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ درخواستوں میں اٹھائے نکات پرغورکرچکی ہے۔مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا کی متفرق درخواست بھی شاملِ سماعت ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ پارلیمنٹ میں مداخلت کرنے کی بات نہیں ہے۔ جب اسپیکرخود امیدوارہو تو وہ کیسے نوٹیفیکیشن منسوخ کرسکتا ہے؟

وکیل چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ رول 25 کی حد تک ڈپٹی اسپیکر کا اختیار واپس لیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگرآپ مطمئن کریں گے تو ہی بات سنوں گا۔ رول 17،18 اور20 کے تحت کیسے اسپیکراجلاس کی تاریخ مقررکرسکتا ہے؟ عدالت کو اسمبلی رولز آف بزنس کی دفعات 17، 18 اور 20 پر مطمئن کریں۔

علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں یہ معاملہ آیا تھا لیکن اس پر کوئی حکم نہیں آیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے اس معاملے میں یہی ہے کہ وزیراعلی کا انتخاب جلد ہونا چاہئے۔ اس بات کو آپ خود دیکھیں یہ رولز کسی مقصد کیے بنے ہیں۔ کیا اس لیے بنے کہ جب دل کیا رولز کو مان لیا اور جب دل کیا تسلیم نہ کیا۔

جسٹس امیربھٹئی نے کہا کہ عدالت کو یہ مناسب نہیں لگے گا کہ آپ ان رولز کو تسلیم نہ کریں۔ قومی اسمبلی کی تمام کارروائی میں نے دیکھی ہے۔ قومی اسمبلی میں بھی رولز کے مطابق کارروائی ہوئی۔ اب کیا مسئلہ ہے کہ 16 اپریل کو ہی اجلاس ہو گا؟وکیل پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آرٹیکل 69 کہتا ہے ان ہائوس کارروائی ہو گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کل یا جلدی اجلاس طلب کر لیں۔ اسمبلی میں توڑ پھوڑ ہوئی، سائونڈ سسٹم توڑ دیا گیا۔ وہاں کوئی بحث نہیں ہونی وہاں مائک ضروری ہے۔ ڈپٹی اسپیکر ابھی بھی الیکشن کا پزیزائڈنگ آفیسرہے۔چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ میں بھی اس ملک کا شہری ہوں، ہمیں اس سسٹم کو اچھے طریقے سے سلجھا لیں۔ 2 بجے دوبارہ بیٹھ جاتے ہیں تب تک آپ سوچ کر بتا دیں۔ اگر آپ 2 بجے تک مسئلہ حل نہیں کر سکتے تو کل بھی آپ معاملہ حل نہیں کرسکتے۔عدالت نے سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے فریقین کو معاملہ مشاورت سے حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوپہر دو بجے مزید دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved