عمران خان کی برطرفی کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے وزیراعظم کی حلف برداری تقریب آج رات 8 بجے ہوگی۔
ایوان صدر کا بتانا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نئے منتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ایوان صدر میں حلف برداری تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی آج نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی، نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
واضح رہےکہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں عمران خان کے وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹنے کے بعد قومی اسمبلی آج ملک کے 23 ویں وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔