تحریک انصاف نے وزیراعظم کے انتخاب کے دوران تمام پارٹی ارکان کواسمبلی میں حاضر ہونے کی ہدایت کردی۔
تحریک انصاف نے 24 ممبران پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کروادیا ہے جس کے بعد کے منحرف ارکان کو ایک نئی پریشانی کا سامنا ہے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کیے جانے والے ریفرنس کو اسپیکر پنجاب اسمبلی، مقررہ وقت میں ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کریں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دائر کیے جانے والے ریفرنس پر اسپیکر کی جانب سے کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ منحرف ارکان کے ریفرنس میں حمزہ شہباز کے ساتھ پریس کانفرنسز اور ویڈیو بیانات بھی موجود ہیں۔دوسری جانب منحرف ارکان متعدد مواقعوں پر حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کے لئے ووٹ دینے کا اعلان کرچکے ہیں
خیال رہے کہ پارٹی نے منحرف اراکین کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا ہے لیکن کسی نے جواب نہیں دیا جس کے بعد پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پہلے ان ارکان کو پارٹی پالیسی پر عمل کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا تاہم پارٹی سیکرٹری جنرل نے بعد ازاں چار اپریل کو شوکاز نوٹس جاری کرکے خلاف ورزی پر جواب مانگا ہے۔