پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان

11  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم  عمران خان نے قومی  اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، اگر آپ میں سے کوئی استعفیٰ نہ دے تو میں پہلا رکن ہوں گا جو اسمبلی سے استعفیٰ دوں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کل رات سب کو سمجھ آگئی ہوگی کہ پی ٹی آئی کی طاقت کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، اس ضمن میں پہلا استعفیٰ مراد سعید نے دیا جنہوں نے اپنا  استعفیٰ سپیکر اسمبلی کو بھجوا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مراد سعید نے کہا کہ  جن جن کی غلامانہ ذہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ بنا دیا ، میرے لوگوں کو پناہ گزین ، میری والدہ کو زندہ درگور کر دیا کیا میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں ؟، ایبسولوٹلی ناٹ ۔مراد سعید نے مزید کہا کہ  یہ فیصلہ فقط میرا نہیں ، بائیس کروڑ عوام کا ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved