گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیدیا اور کہا کہ آئی ایم ایف بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر زور دے رہا تھا جس پر عمل نہ ہوسکا ، اب جلد ہی ہو جائے گا۔
انگریزی جریدے” بلوم برگ” کو انٹرویو میں گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایندھن اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے مطالبےپر عمل کرنا مشکل رہا ، سیاسی حالات در پیش ہوں تو مشکل فیصلے لینے میں تاخیر رہتی ہے ، مجھے امید ہے کہ جلد یہ تاخیر ختم ہو گی اور ہم اچھی خبر سنائیں گے ۔
رضا باقر نے کہا کہ سیاسی حالات درپیش ہوں تو مشکل فیصلے لینے میں تاخیر رہتی ہے لیکن امید ہے کہ جلد یہ تاخیر ختم ہو گی اور ہم اچھی خبر سنائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ اگلی ٹرانچ مکمل ہونے کی اچھی خبر سنائیں گے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ روپے اور اسٹاک مارکیٹ میں اچھے اشارے ملے ہیں، پاکستانی معیشت کے اشاریے بھی مضبوط ہیں، شرح سود میں اضافے کے باوجود معاشی نمو 4 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔