امریکی سفارتخانہ بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے پرامید

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا عملہ بھی  پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کر رہا ہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی جیت  کے لیے پرامید ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل مقابلے کی مناسبت سے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔امریکی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں سفارت خانے کے عملے نے سیمی فائنل مقابلے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کیا۔

سفارت خانے کے عملے کی جانب سے گو گرین  کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا اور ویڈیو میں موجود تمام عملے نے پاکستان ٹیم کی جیت کےلیے گو ٹیم پاکستان کا نعرہ لگاتے ہوئے گرین شرٹس کی فتح کی امید ظاہر کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved