پی ٹی آئی کے کار کنان کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ شہباز شریف ہمارا وزیر اعظم بنے۔
پاکستان کی پارلیمنٹ سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو بطور وزیراعظم عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف کی اپیل پر ملک میں کارکنان نے احتجاج کیا اور ان کیساتھ ساتھ بیرون ملک موجود پارٹی کے مداحوں نے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا لیکن یہ افسوسناک انکشاف ہوا ہے کہ اس دوران پاکستان کے سبز پاسپورٹ بھی جلادیئے گئے ۔
استغفراللّٰہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر میرے پاک وطن کا پاسپورٹ کی بے حرمتی کرنیوالوں کیلئے لعنت بے شمار ان بدبخت لوگوں کی نادرا ریکارڈ سے شناخت کرکے ان کے پاسپورٹ منسوخ اور مقدمات درج کئے جانے چاہئے اگر کوئی ان کو جانتا ہے تو ان کی حکام سے تفصیلات شیئر کیجئے pic.twitter.com/NIQNGIGUnc
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) April 11, 2022
مظاہرین کا کہنا تھا کہ “پاکستان ہمارا ملک اور اس سے وفادار ہیں، لیکن آج بطور احتجاج اپنے پاسپورٹس کو آگ لگا رہے ہیں اور ساتھ ہی پاسپورٹس جلتے ہوئے انگاروں پر پھینک دیئے ، ساتھ ہی اس شرمناک اقدام کی ویڈیو بھی بناتے رہے”۔
ویڈیو شیئرکرتے ہوئے صحافی اظہر جاوید نے لکھا کہ “استغفراللّٰہ، سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر میرے پاک وطن کا پاسپورٹ کی بے حرمتی کرنیوالے، ان بدبخت لوگوں کی نادرا ریکارڈ سے شناخت کرکے ان کے پاسپورٹ منسوخ اور مقدمات درج کئے جانے چاہیں، اگر کوئی ان کو جانتا ہے تو ان کی حکام سے تفصیلات شیئر کیجئے”۔