نکاح کے بعد عصر ملک نے ملالہ یوسف زئی کے لیے ٹوئٹر پرکیا پیغام بھیجا

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

نکاح کے دو دن بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر عصر ملک نے اہلیہ ملالہ یوسف زئی کے لیے رومانوی پیغام شیئر کرتے ہوئے نیک خواہشات پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
عصیر ملک اور ملالہ یوسف زئی نے 9 نومبر کو نکاح کیا تھا۔ ان کی جانب سے شادی کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے ملالہ یوسف زئی کو نکاح پر عالمی رہنماؤں، سیاستدانوں اور معروف شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اب شادی کے دو دن بعد عصر ملک نے اپنی ٹوئٹ میں اہلیہ ملالہ یوسف زئی کے لیے پیار بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے ان کے ساتھ کیک کاٹنے کی تصویر بھی شیئر کی۔عصر ملک نے لکھا کہ ملالہ کی صورت میں انہیں سب سے بہترین دوست، اورساتھی ملا ہے۔انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی باقی تمام زندگی ملالہ یوسف زئی کے ساتھ گزارنے کے لیے پرجوش اور خوش ہیں۔ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہم نے اپنے نکاح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کیک بھی کاٹا۔
ملالہ یوسف زئی کے شوہر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں جنرل منیجر ہیں۔اس سے قبل وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطان کی منیجمنٹ سے وابستہ تھے۔ ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے متوسط خاندان سے ہے اور انہوں نے اپنی پوری تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کی ہے۔وہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے تعلیمی یافتہ ہیں۔عصر ملک اور ملالہ یوسف زئی کے درمیان گزشتہ تین سال سے تعلقات تھے اور دونوں کو ماضی میں ایک ساتھ دیکھا گیا، تاہم انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے محبت کا اظہار نہیں کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved