پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا خطاب کے دوران کہنا تھآ کہ ہمارے ملک کو ایک مضبوط فوج درکار ہے ، ہم اپنی فوج کی قدر کرتے ہیں ، شہداء کو سلام ، غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ہمارے بچوں کی حفاظت کیلئے قربانیاں دیتے ہیں ، لیکن مشرق پر ہمارا چالاک دشمن موجود ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی میں آخری لمحے تک ساتھ رہنے والی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کا نام بھی بھول گئے ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ جب ہم حکومت میں تھے ہمارے بہت سے حلیف تھے ، ایم کیو ایم والے ہماری بھائی ہیں ، بلوچستان عوامی پارٹی والے بھی ہمارے ہیں ، اس کے ساتھ ہی شاہ محمود قریشی نے جی ڈی اے رہنماؤں کی طرف دیکھا اور اسد عمر سے پوچھا یہ کون ہیں ؟، اسد عمر نے بتایا کہ یہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) ہے جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں جی ڈی اے رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آخری لمحے تک ثابت قدم رہنے پر ان تمام دوستوں کا جن میں مسلم لیگ (ق) بھی شامل ہے کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ ہم نے پوچھا جاتا ہے کہ کہاں ہے نیا پاکستان ، عمران خان کو دو تہائی اکثریت دو اور پھر دیکھو۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں ایک آزاد عدلیہ کی ضرورت ہے ، یہاں سالوں تک کیسز لٹکتے رہتے ہیں کچھ ایسے کیسز بھی ہیں جن کا نتیجہ گھنٹوں میں آجاتا ہے ، شہریوں کو آزاد عدلیہ کی ضرورت ہے ۔
علاوی ازیں انہوں نے خطاب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے والد صاحب کو کس نے اس اعوان سے نکالا تھا ،آج یہ سب آپس میں مل کر ملک کیخلاف سازش میں متحد ہیں،اور کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ایک دوسرے سے اتحاد کرنا بھی ملک کیخلاف سازش کا حصہ ہیں۔