عامر لیاقت نے تیسری بیوی سے علیحدگی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

11  اپریل‬‮  2022

گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی تھیں کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر عامر لیاقت کے ہمراہ پوسٹ کی گئی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔

اس کے علاوہ یہ افواہیں بھی زیر گردش تھیں کہ عامر لیاقت انسٹاگرام پر اب دانیہ کو فولو بھی نہیں کررہے جس کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

تاہم عامر لیاقت نے اب خود ان تمام خبروں کی تردید کی اور انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی۔

عامر لیاقت حسین نے ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور اُس پر ’بکواس‘ لکھا۔

ایک اور اسٹوری میں انہوں نے دانیہ کا اکاؤنٹ بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکاؤنٹ پر حال ہی میں عامر لیاقت کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جب کہ دانیہ نے اپنی ہر پوسٹ میں عامر لیاقت حسین کو مینشن بھی کیا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے رواں برس فروری کے آغاز میں دانیہ شاہ سے شادی کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved