شنیرا اکرام نےبلآخر بتادیا آج کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بلآخر بتادیا کہ آج ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں ہونے والے آسٹریلیا اور پاکستان کے مقابلے میں وہ کس کا ساتھ دیں گی۔
شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ آج کے اس اہم میچ میں پاکستان کے ساتھ ہوں گی۔سابق کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا کہ میرا جواب ہے کہ میں سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کو پسند کروں گی کیونکہ مجھے اس سے زیادہ خوشی نہیں پاکستان کی ٹیم جیت کر آئے۔شنیرا نے مزید کہا کہ پاکستان کا خواب پورا ہوگا، ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی ہاتھوں میں اٹھائے گی لیکن اگر آسٹریلیا جیتتا ہے مجھے تب بھی خوشی ہی ہوگی۔
اس سے قبل شنیرا سے ٹوئٹر پر ایک صارف نے سوال کیا تھا کہ آپ سیمی فائنل میں اپنے ملک آسٹریلیا کی حمایت کریں گی یا اپنے شوہر کے ملک پاکستان کی؟ اس پر شنیرا نے صارفین سے سوال کیا تھا کہ آپ بتائیں میں کسے سپورٹ کروں گی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved