صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیراعظم شہبازشریف سے حلف نہیں لیں گے

11  اپریل‬‮  2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی طبیعت ناسازی کے باعث مختصررخصت پر چلے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف آج ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں، جن کی حلف برداری کی تقریب آج شام کو ہو گی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مختصر رخصت پر چلے گئے ہیں، اور وہ نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف بھی نہیں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی شہباز شریف سے حلف لیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  صدر مملکت عارف علوی علیل ہو گئے اور ڈاکٹر نے صدرمملکت کے معائنے کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved