نو منتخب حکومت کا لیٹر گیٹ کی تحقیقات کا فیصلہ، پی ٹی آئی کا موقف سامنے آ گیا

11  اپریل‬‮  2022

سابق وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی لیٹر گیٹ کی تحقیقات مسترد کرتے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی لیٹر گیٹ سکینڈل کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خود کو این آر او دینے کی بھونڈی کوشش ہے۔

فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو آزاد کمیشن بنانا چاہئے جس کی سربراہی ایسے شخص کے پاس ہو جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہبازشریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور منتخب وزیراعظم کے کہتا ہوں کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی میں خط پیش کیا جائے جس میں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود ہوں، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی، سیکرٹری  خارجہ اور وہ سفیر بھی ہوں،میں پہلی فرصت میں ان کیمرا سیشن کا انتظام کروا کر خط پر بریفنگ کرواتا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved