وزیر اعظم شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری کون ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر توقیر شاہ کو نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کا پرنسپل سیکرٹری لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے,ڈاکٹر توقیر شاہ شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ پنجاب کے دورمیں سیکرٹری رہ چکے ہیں۔
ڈاکٹر توقیر شاہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن جنیوا میں پاکستان کے سفیربھی رہ چکے ہیں اور گذشتہ تین سال سے او ایس ڈی ہیں۔
توقیر شاہ کو پی ٹی آئی دور میں وزارت صحت میں سیکرٹری تعینات کیا گیا تھا تاہم اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔