میں خون خرابہ نہیں چاہتا، ٹی ایل پی سے مذاکرات کا حامی ہوں، شیخ رشید

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

شیخ رشید نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان سے پہلے روز سے مذاکرات کا حامی تھا، پہلے معاہدہ میں شامل تھا لیکن دوسرے معاہدہ کا علم نہیں 

راولپنڈی میں گرلز ڈگری کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ پہلے معاہدے میں شامل تھا، اس پر آج بھی قائم ہوں، جب لفافہ کھلے گا، اس میں کیا معاہدہ ہوا ہے، سامنے آ جائے گا، مجھے نہیں معلوم اس میں کیا ہے۔ مشترکا اجلاس مؤخر ہونے پر وزیر داخلہ نے کہا کہ مشترکا سیشن آگے چلا گیا ہے،جو اچھی بات ہے، موسمکے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی تبدیلی آتی ہے، عمران خان 5 سال مکمل کریں گے۔ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، اپوزیشن ساڑھے 3 سال سے ٹی وی میں پھنسی ہوئی ہے۔ اتحادیوں کے گلے شکوے ہیں، جس کے حوالے سے اسپیکر صاحب اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ میرا فائنل تو اسی دن ہوگیا تھا جس دن پاکستان نے بھارت کو ہرایا تھا، اللہ کرے سیمی فائنل میں پاکستان آسٹریلیا کو ہرا دے، سارے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ میری دعائیں ہیں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved