وزیر اعظم شہباز شریف کی نریندر مودی کو بڑی پیشکش

11  اپریل‬‮  2022

نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف  نے بھارتی وزیراعظم مودی کوامن مذاکرات کیلئے پیشکش کر دی ۔

نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف  نے بھارتی وزیراعظم مودی کو امن مذاکرات کی پیشکش کی اور کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کے لیے دباؤ ڈالا۔ انہوں نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں شہباز شریف نے کم از کم ماہانہ اجرت میں 25 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس کا اطلاق اپریل 2022 تک ہو گا۔شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے باقی صوبوں کے ساتھ مل کر رمضان پیکج میں سستے داموں آٹا لانے کا وعدہ بھی کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کی کابینہ بے نظیر ہیلتھ کارڈ سکیم واپس لائے گی، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور تعلیم دی جائے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے، 60 لاکھ لوگ بے روزگار ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ 20 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved