پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پر چین کا موقف سامنے آگیا

11  اپریل‬‮  2022

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو کہا کہ چین پاکستان کے حوالے سے اپنی دوستانہ پالیسی پر مضبوطی سے کاربند رہے گا اور ملک میں قیادت کی تبدیلی سے ہر موسم کی دوستی متاثر نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ژاؤ لیجیان نے ایک سوال کے جواب میں اپنی باقاعدہ بریفنگ کے دوران کہا کہ “اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ پاکستان کے سیاسی معاملات کیسے بھی بدلیں، چین پاکستان کے لیے ہماری دوستانہ پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا رہے گا اور ہمیں یقین نہیں ہے کہ سیاسی تبدیلی سے دو طرفہ تعلقات پر کوئی اثر پڑے گا۔” سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ووٹ آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان میں قیادت کی تبدیلی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین کی خواہش ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہیں اور مل کر ملک کے استحکام اور ترقی کو برقرار رکھیں۔

“ہم نے پاکستان کے سیاسی حلقے میں کچھ تبدیلیاں نوٹ کیں۔ ایک قریبی پڑوسی اور فولادی دوست کے طور پر، ہمیں پوری امید ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں یکجہتی کو برقرار رکھیں گی اور مشترکہ طور پر اپنے ملک میں استحکام اور ترقی کو برقرار رکھیں گی۔”

عدم اعتماد کے اقدام میں غیر ملکی مداخلت کے دعوے کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین کسی دوسرے ملک کی مداخلت کا سختی سے مخالف ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved