الیکشن کمیشن کاقومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان

11  اپریل‬‮  2022

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق حلقوں کی حتمی فہرست تین اگست دوہزاربائیس کوشائع کی جائے گی جبکہ آج سے ملک میں کوئی بھی نیاانتظامی یونٹ قائم نہیں کیاجائے گا۔چیف سیکرٹریزاورصوبائی الیکشن کمشنرزکومتعلقہ نقشے اورحدبندیوں سے متعلق کاغذات ایک مہینے کی گیارہ سے چھبیس تاریخ تک فراہم کرنے کاکہاگیاہے۔دوسری جانب ليکشن کميشن کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ملنے سے آئینی ذمےداری پر عملدرآمد میں مشکلات کاسامنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فنڈزکی عدم فراہمی سے بلدیاتی انتخابات کرانے میں مزيد تاخیر کاخدشہ ہے، آئینی ذمے داری اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد میں مشکلات پیداکی جارہی ہیں۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو عدالتی حکم پر عملدرآمد میں تاخیر کی وجوہات سے آگاہ کرے گا۔

واضح ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 مئی کو 17 اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن سے 16 فروری کو جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 17 اضلاع میں 29 مئی کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جن اضلاع میں 29 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، ان میں ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک بھی شامل ہیں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved