روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر میں کمی؟ اسٹیٹ بینک نے حقائق بیان کر دئیے

11  اپریل‬‮  2022

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بڑے پیمانہ پررقوم کی واپسی اورترسیلات زرمیں سست روی سے متعلق سوشل میڈیا پرچلنے والی فیک نیوزکی تردید کر دی ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): پیر کے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں سٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا ہے اپریل کے مہینے میں اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 86 ملین ڈالرکی ترسیلات زرہوئی ہیں اوررقوم کی غیرمعمولی واپسی نہیں ہورہی۔

ترجمان نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے اب تک ترسیلات زرکاحجم 4 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیاہے۔

یاد رہے کہ  سوشل میڈیا پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر میں کمی کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved