پنجاب میں فورتھ شیڈول کی فہرست اپڈیٹ، سعد رضوی کا نام خارج

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ محمد سعد رضوی اور جماعت سے وابستہ577 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے خارج کر دیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں نے اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قانون کی ذیلی شق کے تحت تحریک لبیک پاکستان کا نام فرسٹ شیڈول سے نکالا گیا اور سات نومبر 2021 کو اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے بعد اب محمد سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی ذکر ہے کہ اس کی کاپی محکمہ داخلہ اور اطلاعات سمیت کئی دیگر محکموں کے حکام کو بھجوائی گئی ہے۔تحریک لبیک پاکستان نے گزشتہ ماہ سعد رضوی کی رہائی اور فرانس کے سفیر کو پاکستان سے بے دخل کرنے کے لیے لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا اور وفاقی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں اس سے نظام زندگی متاثر ہوا تھا تاہم دو ہفتے قبل حکومت نے تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved