ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ڈی ایس پی کلاچی اور ایس ایچ او بھی شامل ہیں، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں اور راکٹ لانچروں سے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز بھی استعمال کئے جارہے ہیں
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ،3 اہلکار شہید
11
اپریل 2022
