قومی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی

11  اپریل‬‮  2022

قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 16 اپریل کی سہ پہر 4 بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

پیر  کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا گیا۔ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں  ماہانہ کم ازکم اجرت 25 ہزار روپے، پنشن میں 10 فیصد اضافے سمیت غیر ملکی دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا۔

بعد ازاں قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 16 اپریل کی سہ پہر چار بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved