سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفوں کا اعلان کیا ہے اور آج عمران خان سمیت کئی ارکان نے استعفے دیے ہیں تاہم یہ استعفے اسپیکر نہیں بھجوائے گئے ہیں۔
اب پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کردیا ہے۔