سابق وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بدھ کے روز پشاور جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس اسلام آبادمیں ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگوہوئی اور عوامی رابطہ مہم اور ملک گیرجلسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اسمبلی سے استعفے دے دئیے، اب پارلیمنٹ نہیں جائیں گے۔
ایک آزاد اور خودمختارریاست کے طور پر معرضِ وجود میں لایا گیا۔ ہم فوری انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے عوام کو فیصلے کا موقع دیا جائے کہ وہ کسے اپنا وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 11, 2022
پی ٹی آئی کی جانب سے بڑے پیمانےپر عوامی رابطہ مہم کا آغاز بدھ کے روز پشاور میں بڑے جلسے سے کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ بدھ کونمازعشاءکےبعد میں پشاور میں ایک اجتماع عام سےخطاب کروں گاجوبیرونی اشاروں پر حکومت کی تبدیلی کے نتیجے میں ہٹائےجانےکےبعدمیراپہلا جلسہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارےسب لوگ بھرپور طریقےسےاس اجتماع میں شریک ہوں کیونکہ پاکستان غیرملکی طاقتوں کی ایک کٹھ پتلی کےطور پر نہیں بلکہ ایک آزاد اور خودمختارریاست کے طور پر معرض وجود میں لایا گیا۔ ہم فوری انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے عوام کو فیصلے کا موقع دیا جائے کہ وہ کسے اپنا وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔