او آئی سی کے خصوصی نمائندہ برائے کشمیر کا مظفرآباد کا دورہ

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف ال دوبے نے مظفر آباد کا دورہ کیا، انسانی امور سے متعلق تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور سفیر طارق علی بخت بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق او آئی سی کے جموں و کشمیر کے لیے خصوصی نمائندے ایمبیسیڈر یوسف الدوبیے کا وفد کے ہمراہ ایل او سی اور آزاد کشمیر کا دورہ کیا،  اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل طارق علی اور دوست مسلم ممالک کے پانچ سینئر سفیر بھی وفد میں شامل تھے، سعودی عرب، مراکش، سوڈان، مالدیپ کے سفیر او آئی سی نمائندے کے ساتھ وفد میں شامل تھے۔

او آئی سی وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ برائے انڈیا پاکستان سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے ایل او سی کا آنکھوں دیکھا احوال جاننے کے لیے دورے کے اہتمام پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق او آئی سی وفد نے تھوٹھا مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہیں بھارتی مظالم سے بھاگ کر آنے والوں کے لئے سماجی ومعاشی دیکھ بھال کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، وفد کو ایل او سی کی سیکورٹی نگرانی کے میکنزم اور حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved