بھارت میں کیبل وائر کار تصادم میں 2 افرادہلاک، متعد زخمی

11  اپریل‬‮  2022

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ایک تفریحی مقام پر فضا میں کیبل وائر کار آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریاست اتراکھنڈ میں ٹری کٹ پہاڑی پر سیاح کیبل وائر کار کے ذریعے پہاڑی کی چوٹی پر جانے کے لیے روانہ ہوئے لیکن فضا میں پہاڑی سے واپس آنے والی کیبل وائر کار سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے فوری بعد باقی کیبل وائر کو بھی روک دیا گیا۔ خوفناک تصادم کے بعد کیبل وائر کار میں 50 سے زائد سیاح پھنس گئے۔ حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 10 افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
امدادی کاموں کے لیے انڈین ایئر فورس کو طلب کرلیا گیا ہے۔ 23 گھنٹے سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال سیاح فضا میں کیبل وائر کار میں معلق ہیں اور امداد کے لیے پکار رہے ہیں۔
ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ ٹیکنیکل خرانی بتائی جا رہی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved