آسٹریلوی کپتان کا بڑا بیان،ہم ورلڈ کپ جیتنے کے لیے آئے ہیں

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ہم بہت ہی واضح منصوبہ بندی کے ساتھ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے آئے ہیں۔

سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ آسٹریلیا کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔اس حوالے سے آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ جس انداز سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں اور جو ہماری ٹیم ہے اس پر ہمیں پہلے روز سے ہی اعتماد تھا۔

ایرون فنچ کا مزید کہنا تھا میں نہیں سمجھتا کہ ہم اپنی توقعات سے زیادہ آگے بڑھ گئے ہیں، ہم بہت ہی واضح پلان کے ساتھ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے یہاں آئے ہیں اور ہم یہ کر دکھانے کے لیے اب بھی موجود ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved