وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

12  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف  بھی تحریک عدم اعتمادجمع کرادی گئی۔

تحریک عدم اعتماد تحریک انصاف کے 25 ارکان کے دستخط کے ساتھ جمع کرائی گئی۔درخواست گزاروں کی جانب سے متبادل وزیر اعظم کیلئے سردار تنویر الیاس کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

تحریک عدم اعتماد وزیر مالیات ماجد خان اور اکبر ابراہیم نے جمع کرائی۔وزیراعظم آزاد  کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 53 کے ایوان میں سے27 ارکان کی حمایت درکار ہوگی جب کہ تحریک عدم اعتماد پر 3 دن بعد اور 7 روز کے اندر ووٹنگ لازم ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved