پی ٹی آئی رہنماؤں نےاسٹاپ لسٹ میں نام شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کر دیا

12  اپریل‬‮  2022

پی ٹی آئی رہنماؤں نے نام ایف آئی اے اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہنما شہزاد اکبراورشہباز گِل اسٹاپ لسٹ میں اپنے نام ڈالنے جانے کے خلاف درخواست عدالت میں دائرکی ہے جو سماعت کے لیے مقررکردی گئی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ کچھ دیر میں سماعت کریں گے۔عدالت میں درخواست شہزاد اکبر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائ کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیرونِ ملک روانگی پر پابندی خلافِ قانون ہے، ہمارے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، کوئی الزام تک نہیں۔
تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بیرونِ ملک روانگی کے لیے ہم پرعائد کی گئی پابندی ختم کی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved