سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کردہ تاریخ سے ایک دن پہلے کراچی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان اتوار 17 اپریل کے بجائے ایک دن پہلے ہفتہ 16 اپریل کے روز کراچی جائیں گے جہاں رات 9 بجے کراچی کے عوام سے خطاب کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی کا جلسہ مزار قائد پر ہوگا اور انشا اللہ کراچی اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے۔
کراچی تیار ہو جاو…. خان آ رہا ہے….. اتوار 17 اپریل مزار قائد…. انشاءاللہ پاکستان دیکھے گا کراچی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ایک خوددار خودمختار پاکستان کے لئے کھڑا ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 11, 2022
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کارکنان کو مزار قائد پر جلسے سے متعلق آگاہ کیا تھا جس میں انہوں نے جلسے کی تاریخ 17 اپریل بتائی تھی۔