شہباز شریف نےنریندر مودی کیجانب سے مبار کباد پر جوابی پیغام جاری کر دیا

12  اپریل‬‮  2022

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی مبارک کا جواب دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ ”وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دینے پر میں آپ کا نریندرمودی شکریہ ادا کرتاہوں، پاکستان بھارت کے ساتھ پر امن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے ، جموں اور کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پر امن حل ناگزیر ہے ، پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ،چلیں آئیں امن کو محفوظ بنائیں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں ۔“

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے منتخب ہوتے ہی اپنے پہلے خطاب میں انڈیا سے دوستانہ تعلقات  سے متعلق کہا کہ ہم امن اور مذاکرات چاہتے ہیں کشمیر اور باقی مسائل پربھی مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved