نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی والد کی اچکن پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔
تفصیلات کے مطابق روز وزیراعظم شہبازشریف کی تقریب حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے حلف لیا۔
حلف برادری کی تقریب میں شہباز شریف کی اچکن بھی موضوع بحث رہی۔
تاہم اب ان کے صاحبزادے سلیمان شریف نے والد کی اچکن پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
Dapper as always #ShahbazSharif pic.twitter.com/fR8ozJYaOD
— Zi Suleman Sharif (@zi_suleman) April 11, 2022
سلیمان شریف نے والد شہباز شریف کی اچکن زیب تن کی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہمیشہ کی طرح خوش لباس شہباز شریف‘۔
بعد ازاں سلیمان شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری اور شہباز شریف کی تقریب حلف برداری کی ایک تصویر کو ری ٹوئٹ کیا۔تصویر میں صارفین سے پوچھا گیا تھا کہ کس نے بہتر طریقے سے شیروانی پہنی؟
اس کے جواب میں سلیمان شریف نے لکھا کہ یہ واضح ہے جو ہر کام بہتر طریقے سے کرتا ہے۔
سلیمان شریف نے اپنی ٹوئٹ میں والد کو ٹیگ بھی کیا۔