روس سے تیل کی خریداری بھارت کے مفاد میں نہیں، جوبائیڈن کی مودی کو دھمکی

12  اپریل‬‮  2022

امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کیا ہے کہ اگر روس سے مزید تیل خریدا تو یہ بھارت کے حق میں بہتر ثابت نہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ویڈیو لنک کے ذریعے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے روس پر عائد پابندیوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

ایک گھنٹے جاری رہنے والی گفتگو میں صدر جوبائیڈن نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ روس سے تیل کی مزید خریداری یوکرین کی جنگ پر امریکی ردعمل میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان گہرے تعلقات پر بھارت کے خدشات سے آگاہ ہیں، بھارت کا تیل کی خریداری پر روس پر انحصار کرنے سے بھارت کے دنیا کے ساتھ تعلقات میں فرق پڑ سکتا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کہ انھوں نے روسی صدر کو یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تجویز دی تھی جس پر انھوں نے غور کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے قصبے بُوچا میں روسی افواج کے قتل عام کی مذمت بھی تھی۔

گفتگو کے بعد وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا کو بتایا کہ صدر جوبائیڈن نے وزیر اعظم مودی پر واضح کیا ہے کہ روس سے مزید تیل کی خریداری بھارت کے مفاد میں نہیں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved