ہم آپ کیلئے سجدے میں ہیں، بابر اعظم کے والد کا ٹیم کیلئےپیغام

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل قومی کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بابر اعظم کے والد  کی طرف سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی، پوسٹ میں شاعر مخدومؔ محی الدین کے اشعار لکھے تھے جس کے الفاظ کچھ یوں تھے۔حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو، چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو۔

بابر اعظم کے والد نے قومی ٹیم کیلئے پیغام دیا کہ آپ اپنا بہترین کریں، ہماری قوم آپ کی کامیابی کیلئے دعا مانگ رہی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہم کم ترین آپ کیلئے سجدے میں ہیں، پاکستان زندہ آباد۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف اپنا سیمی فائنل کھیلے گی جب کہ نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved