پی ٹی آئی اب کونسی نئی تحریک شروع کرنے جا رہی ہے؟ عمران خان نے بتادیا

12  اپریل‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور جلسے کے حوالے سے اپنے کارکنوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ بڑی سازش کے تحت نئی حکومت قوم پر مسلط کی گئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ پشاور کے جلسے میں اپنے کارکنوں سے اہم بات کریں گے اس سازش کے متعلق بھی اور پشاور سے جو قوم کو سب سے بڑا پیغام دوں گا وہ یہ کہ اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت قوم خود کرتی ہے، کوئی فوج حفاظت نہیں کرسکتی کوئی باہر سے آکر اس کی حفاظت نہیں کر سکتا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ’ہم سب نے مل کر پوری تحریک چلانی ہے کہ فوری طور پر پاکستان میں الیکشن کرائے جائیں۔‘

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے بدھ کو پشاور میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved