منحرف رکن نورعالم خان کو لوٹا کہنے پر بزرگ شہری پر تشدد

12  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد میں منحرک رکن نور عالم پر بزرگ شہری نے جملہ کسا و انہیں ارکان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں نور عالم کو لوٹا کہنے پر بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شہری نے نور عالم پر جملہ کسا تو مصطفیٰ نواز کھوکھر اور منحرف ارکان مشتعل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما مصطفیٰ نواز اور منحرک ارکان نے بزرگ شہری پر میریٹ ہوٹل میں تشدد کیا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر شہری پر تشدد کررہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہوٹل میں پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما فیصل کریم کنڈی اور ندیم افضل چن بھی موجود تھے ، ارکان کے شور شرابے پر ہوٹل میں موجود شہری خوفزدہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ نور عالم سمیت متعدد اتحادی ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved