شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر روسی صدر کا ردعمل سامنے آ گیا

12  اپریل‬‮  2022

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان میں روس کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف روس، پاکستان تعلقات، بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے اور افغان تصفیے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved