نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ہمیش بینٹ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

12  اپریل‬‮  2022

ہمیش بینٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ سیزن 22-2021 میرا آخری سیزن ہے۔

ہمیش بینٹ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2005 میں کیا تھا ، 2010 میں بھارت کے خلاف اپنا واحد ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، اپنے کیرئیر میں 19 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 43 وکٹیں حاصل کیں۔ہمیش بینٹ گزشتہ دس سال سے کمر کی اینجری کا شکار ہیں لیکن اب وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے رہے ہیں۔

اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ میں اپنے کیرئیر میں تمام کھلاڑیوں، کپتان، کوچز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور میں اپنے آپکو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ایک بہترین ٹیم ملی۔ہمیش بینٹ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے مین اور ویمن ٹیم دونوں اول درجے کی ٹیم ہے اور میں ان دونوں ٹیموں کو اسی طرح آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔انکا کہا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میری اس ٹیم سے بہت سی یادیں وابسطہ ہیں اور میں نے ٹیم میں رہتے ہوئے بہت کچھ سیکھا ہے۔ہمیش بینٹ نے کہا کہ جب بچپن میں بولئنگ شروع کی تھی تو میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اپنے کیریئر میں لطف اندوز ہوتے ہوئے یہاں تک پہنچ جاؤگا۔ہمیش بینٹ نے بتایا کہ اولڈ بوائز تیمارو نے میرے کرکٹ خواب کو پورا کرنے میں میری مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved