فوج کے خلاف مہم، شہباز شریف خود میدان میں آ گئے

12  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اداروں کیخلاف مہم چلانے والے قانون کی گرفت میں ضرور آئیں گے۔

آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کی ہر کسی کو اجازت ہے مگر انتشار پھیلانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، اداروں کے خلاف مہم چلانے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سوچ رہی ہے کہ انتخابی اصلاحات کے ساتھ الیکشن میں جائیں، ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج تباہ حال معیشت کی بحالی اور مہنگائی پر قابو پانا ہے کیونکہ پی ٹی آئی خزانہ خالی چھوڑ کر گئی ہے، مہنگائی کم کرنے کیلئے مختصر مدتی اور میڈیم ٹرم پلان تشکیل دے رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئین شکنوں کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل کریں گے، اداروں کیخلاف مہم پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ہم کسی کو کچھ نہیں کہیں گے،ادارے اپنا کام کریں گے، اداروں کے خلاف مہم چلانے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

یاد رہے کہ 79 ویں  آرمی فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں بھی فوج کا بدنام کرنے کی مہم کا نوٹس لیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved