آرمی چیف کیخلاف سوشل میڈیا ٹرینڈز چلانے والا شخص گرفتار، تعلق کس پارٹی سے ہے؟

12  اپریل‬‮  2022

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر اینٹی اسٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کیا جس میں آرمی چیف کے خلاف ٹرینڈ چلانے والےسیاسی جماعت کے ایکٹوسٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیموں نے دیگر ونگز کے ساتھ مل کر اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں، جبکہ  لاہور سے آرمی چیف کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مقصود عارف سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کیلئے ایف آئی کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کے حوالے کردیا۔ایف آئی اے کے مطابق لاہور سے گرفتار شخص نے 22 مختلف اکاؤنٹ بنائے ہوئے تھے، جن سے اس نے  متعدد نازیبا ٹویٹس کئے۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved