سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان کرد یا ہے۔
ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ جب حکومت میں آیا تھا تب ہی کہا تھا کہ پاکستان میں رہوں گا، اور میں مکمل طورپر پاکستان میں شفٹ ہوچکا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اپنا برطانوی پاسپورٹ سرنڈر کرنے انگلینڈ جارہا ہوں، اب میرے پاس صرف ایک ہی شہریت پاکستانی ہوگی۔
ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ اپنی برطانوی شہریت سرنڈرکررہا ہوں اور پھر اس کے بعد الیکشن لڑوں گا۔